سپریم کورٹ کے ذریعے ڈیزل کی ٹیکسیوں پر پابندی لگائے جانے کےفیصلے کے خلاف احتجاج میں آج ٹیکسی آپریٹروں نے دہلی سے گڑگاؤں اور نوئیڈا جانے والے راستوں پر بڑے پیمانے پر احتجاج و مظاہرہ کیا، جس سے ان مقامات پر کئی گھنٹے تک جام
لگارہا۔
ڈیزل ٹیکسی ڈرائیور وں نے پہلے مٖغربی دہلی کے راجوکڑی میں ٹریفک نظام میں رخنہ ڈالا ، جس سے قومی شاہراہ نمبر آٹھ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک نظام ٹھپ رہا۔
دھولا کنواں کے راستے گڑگاؤں جانے والے لوگوں کو آج خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔